Advertisement

سوڈان، خرطوم کی معروف فلک بوس عمارت آگ کی لپیٹ میں

سوڈان کے دارالحکومت میں فوج اور حریف افواج کے درمیان شدید لڑائی کے بعد عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج فوج اور حریف گروپ آر ایس ایف میں جاری شدید لڑائی کے باعث خرطوم کی معروف گریٹر نیل پیٹرولیم آئل کمپنی ٹاور کو آگ لگ گئی۔

عمارت کے معمار تگرید عبدن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعی تکلیف دہ ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے خرطوم اور دیگر قصبوں اور شہروں میں فضائی حملے اور زمینی لڑائی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دس لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Advertisement

دریائے نیل کے قریب واقع 18 منزلہ آئل فرم فلک بوس عمارت خرطوم کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے مقامات میں سے ایک ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ عمارت کے کونے نما ڈھانچے میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

سوڈان میں تشدد کا آغاز 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے رہنماؤں کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے بعد ہوا تھا۔

یہ کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد ہوا جب آر ایس ایف کے ارکان کو ملک بھر میں دوبارہ تعینات کیا گیا تھا جسے فوج نے ایک خطرے کے طور پر دیکھا تھا۔

سوڈان وار مانیٹر نے جو تنازعے کا تجزیہ فراہم کرتا ہے، کہا ہے کہ آر ایس ایف نے ہفتے کے روز فوج کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملہ کیا تھا، جس میں وزارت انصاف کا ایک آفس بلاک بھی شامل تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کئی سرکاری عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/141215/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/141215/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version