اسلام آبادہائی کورٹ؛ سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔
پراسیکیوشن کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں سماعت اِن کیمرہ ہوئی۔
سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی
براہ راست دیکھیں:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/141488/amp/#BOLNews #CipherCase pic.twitter.com/JuBbI6KF9Q— BOL Network (@BOLNETWORK) September 26, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق سماعت کے دوران غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالتی تحریری حکم نامے کے مطابق پراسیکیوشن چاہے تو اِن کیمرہ سماعت کیلئے الگ سے درخواست دے سکتی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت غیرمتعلقہ افراد کو سماعت سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/141488/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/141488/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

