Advertisement

یونان، ترکی اور بلغاریہ میں موسلادھار بارشوں سے کم از کم 11 افراد ہلاک

یونان، ترکی اور بلغاریہ کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یونان، ترکی اور بلغاریہ کے مختلف حصوں میں آنے والے شدید طوفانوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے مزید چار لاشیں برآمد کی ہیں۔

یونانی ماہرین موسمیات کی جانب سے ڈینیئل نامی یہ طوفان پیر سے اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اس نے بنیادی طور پر وسطی یونانی علاقے میگنیشیا اور اس کے دارالحکومت وولوس کو متاثر کیا ہے جو ایتھنز سے 300 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ینس آرٹوپیوس نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ منگل سے لاپتہ ایک 87 سالہ خاتون بدھ کے روز میگنیشیا کے پالتسی گاؤں میں مردہ پائی گئی۔

Advertisement

منگل کے روز وولوس کے قریب ایک 51 سالہ شخص تیز ہواؤں میں بہہ جانے کے بعد مردہ پایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وولوس میں منگل کی صبح سے بجلی بند ہے اور لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے قریبی دیہات وں میں عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یونان میں کئی ہفتوں سے جاری تباہ کن جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے بعد موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں۔

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس مٹسوٹاکس کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے۔

Advertisement

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے ایوروس کے شمالی علاقے میں واقع دادیا نیشنل پارک کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب صورتحال قابو میں ہے۔

ترکی کے شمال مغربی علاقے میں بلغاریہ کی سرحد کے قریب ایک کیمپ میں سیلاب نے کم از کم چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ متاثرین میں سے دو بدھ کے روز پائے گئے تھے۔

امدادی کارکن اب بھی کیمپ کے مقام پر لاپتہ ہونے والے دو دیگر افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

بلغاریہ کا بحیرہ اسود کا ساحل بھی کئی سالوں میں ہونے والی شدید ترین بارشوں کی زد میں آیا ہے۔

پیر کی شام سے آندھی کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی آ گئی ہے، پلوں کو نقصان پہنچا ہے اور ساحلی شہر برگاس کے جنوب میں واقع علاقے میں رسائی منقطع ہو گئی ہے۔

Advertisement

بدھ کے روز ایک لاپتہ سیاح کی لاش سمندر سے برآمد ہوئی جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔

سرحدی پولیس کے جہاز اور ڈرون لاپتہ دیگر دو افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/144522/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/144522/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version