Advertisement

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سی ای سی نے لطیف کھوسہ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہارکردیا۔

پی پی ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین نے لطیف کھوسہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اوراراکین نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے لطیف کھوسہ بارے ہونے والی گفتگو میں حصہ نہیں لیا، سی ای سی میں پی پی قیادت اور اراکین کے درمیان کھل کر گفتگو ہوئی، سی ای سی اراکین نے بعض معاملات پر پی پی قیادت پر کھل کر تنقید کی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض اراکین نے پی ڈی ایم حکومت بنوانے میں پی پی قیادت کے کردار پر تنقید کی، کہا کہ پیپلزپارٹی ساتھ نہ دیتی تو شہباز شریف کبھی وزیراعظم نہ بنتے، پی پی قیادت ساتھ نہ دیتی تو پی ڈی ایم آج بھی سڑکوں پر ہوتی۔

اراکین ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کو پی پی قیادت نے اس مقام پر پہنچایا، ن لیگ، جے یو آئی احسانات کا بدلہ پی پی پر تنقید کر کے دے رہی ہے۔

ذرائع نے مذید بتایا کہ سی ای سی اجلاس میں آصف زرداری نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر آپ نے بنایا تھا جبکہ بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو جواب دیا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم آپ نے بنایا تھا، بلاول بھٹو کے برجستہ جواب پرآصف زرداری، اراکین مسکرا دیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ای سی اراکین نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات کیے، پی پی قیادت کی اراکین کو الیکشن کمیشن بارے بیان بازی سے گریز کی ہدایت کی گئی، سی ای سی اراکین نے مہنگائی میں ہوشربا اضافے پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بجلی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پرعوام کا سامنا کیسے کریں، ن لیگ، جے یو آئی کی تنقید ملبہ پیپلزپارٹی پر ڈالنے کی کوشش ہے۔

Advertisement

سی ای سی اراکین  ذرائع نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن ہونے پر نتائج ابھی سے سب کے سامنے ہیں جس پرپی پی کی قیادت نے کہا کہ اراکین بھرپور محنت سے الیکشن لڑ کر نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔

پی پی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی نے نگران سندھ حکومت پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ، نگران سندھ حکومت پارٹی رہنمائوں کے خلاف کیس بنا رہی ہے جس پرمراد علی شاہ نے نگراں سندھ حکومت بارے سی ای سی کو بریفنگ دی اور کہا کہ نگران سندھ حکومت مینڈیٹ کے برخلاف کام کر رہی ہے۔

پی پی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی نے وفاقی کابینہ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہارکیا، سی ای سی نے وفاقی کابینہ کا معاملہ آصف زرداری کے سپرد کر دیا، پی پی قیادت نے وفاقی کابینہ کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/152341/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/152341/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version