ہردیپ سنگھ کے قتل کیس میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، مشال ملک

ہردیپ سنگھ کے قتل کیس میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، مشال ملک
مشال ملک کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کیس میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، بھارت میں چرچ جلانے کے واقعات میں را ملوث ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نگراں وفاقی مشیرانسانی حقوق مشال ملک نے جڑانوالہ کا دورہ کیا اوراس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا سکھ راہنما کا قتل بہت خطرناک چیز ہے، گجرات کا قاتل مودی وزیرِ اعظم بن کر خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ آسٹریلیاء اور یورپ میں کشمیریوں اور سکھوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
مشال ملک نے کہا کہ پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں، بھارت پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، آر ایس ایس نے سیکڑوں گردوارے اور چرچ جلا دیے، مقبوضہ کشمیر دنیا بھر سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
نگراں مشیرانسانی حقوق نے کہا کہ مذہبی شدت پسند دنیا بھر کا مسئلہ ہے، اسلام اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، بھارت میں مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں کی تعداد میں مساجد کی بے حرمتی کی، بھارت میں چرچ جلانے کے واقعات میں را ملوث ہے، بھارت اپنی شرمندگی چھپانے کے لئےفالس فلیگ آپریشن کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عالمی امن کے دن کے موقع پر جڑانوالہ میں تقریب میں شرکت کی، جڑانوالہ جیسے واقعات قابل افسوس ہیں۔ پالیسی فور نیشن پر کام کر رہی ہوں ،جہاں تمام کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ 100 ڈے پلان پر کام کر رہی ہوں۔ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی قبائل کو شیڈول ٹرائبز کا درجہ دینے کی مذمت کرتی ہوں۔
مشال ملک نے مذید کہا کہ گجر اور بکروال برادری کی بھارتی حکومت کے روز بروز بڑھتے استحصال کی مذمت کرتی ہوں، مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں گجر اور بکروال قبائل کو شیڈول ٹرائبز کا درجہ دینے کی کوشش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارت پیلٹ گن کا استعمال کر کے کشمیریوں کی بینائی تو لے سکتا ہے جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/153631/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/153631/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

