Advertisement

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں پانچ افراد پر فرد جرم عائد

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ مشتبہ افراد پر جاسوسی کی سازش کا الزام عائد کیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اورلن روسیف، بیزر زمبازوف، کیٹرن ایوانووا، ایوان اسٹویانوف اور وانیا گابرووا کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کی تحقیقات کے مطابق بلغاریہ کے شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اگست 2020 اور فروری 2023 کے درمیان ایسی معلومات جمع کرنے کی سازش کی جو دشمن کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

مدعا علیہان پر الزام ہے کہ وہ روسی سکیورٹی سروسز کے لیے ایک آپریشنل جاسوس سیل میں کام کرتے تھے اور اس کام میں اہداف کی نگرانی کرنا شامل تھا۔

ان پانچوں افراد پر برطانیہ اور یورپ میں سرگرم کارروائیوں پر کام کرنے اور روسی ریاست کے لیے معلومات جمع کرنے اور انہیں روس منتقل کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement

45 سالہ روسیف پر الزام ہے کہ وہ برطانیہ سے کارروائیاں کرتے تھے اور انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے والوں کے رابطے کے طور پر کام کرتے تھے۔

لندن اور نارفوک میں تین مدعا علیہان روسوف، 41 سالہ ذہمبازوف اور 31 سالہ ایوانووا کی جائیدادوں کی تلاشی لینے والے افسران کو برطانیہ، بلغاریہ، فرانس، اٹلی، اسپین، کروشیا، سلووینیا، یونان اور جمہوریہ چیک کے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ اور سرکاری شناختی دستاویزات ملی ہیں۔

کچھ دستاویزات میں  روسوف اور زمبازوف کی تصاویر تھیں اور یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ روسف نے خود جعل سازی کی۔

اس گروپ پر مونٹی نیگرو میں نگرانی کے ایک آپریشن کو منظم کرنے کا بھی الزام ہے جس میں صحافیوں کے لئے جعلی شناختی کارڈ تیار کرنا بھی شامل تھا ، جس میں ایوانووا کا بھی ایک شناختی کارڈ بھی شامل تھا۔

مسٹر روسوف، مسٹر ذہمبازوف اور محترمہ ایوانووا کئی سالوں سے برطانیہ کے مضافاتی علاقوں رہ رہے ہیں اور مختلف ملازمتوں میں کام کر رہے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/154260/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/154260/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version