Advertisement

صومالیہ میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک

صومالیہ میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کے وسطی قصبے بیلڈوین میں ہفتے کے روز ایک چیک پوسٹ پر ایک ٹرک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور قریبی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے لیکن الشباب اکثر ہارن آف افریقی ملک میں بم دھماکے کرتا رہتا ہے۔

پولیس افسر احمد عدن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اب تک میں نے فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 10 افراد کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد کو زخمی ہوتے دیکھا ہے۔

احمد عدن نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ یقینی ہے۔

Advertisement

احمد عدن کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے چیک پوائنٹ پر ٹرک کو روکنے کی ناکام کوشش میں اس پر فائرنگ کی تھی۔

احمد عدن نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ یقینی ہے کیونکہ چیک پوائنٹ کے ساتھ ساتھ قریبی عمارتیں اور دکانیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

بیلڈوین شہر وسطی صومالیہ کے علاقے حران میں واقع ہے جہاں حال ہی میں فوج اور الشباب کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔

حلیمہ نور نامی ایک خاتون نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان کی بھتیجی اور دیگر قریبی دکان میں موجود تھے اور ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

حلیمہ نور نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں، سبھی دکانیں اب صرف ملبے کا ڈھیر ہیں۔ میں اپنی بھتیجی کا سراغ نہیں لگا سکتی۔

الشباب صومالیہ کی مرکزی حکومت کے خلاف ایک دہائی سے زائد عرصے سے برسرپیکار ہے جس کا مقصد اسلامی شرعی قوانین کی سخت تشریح پر مبنی اپنی حکمرانی قائم کرنا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/202648/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/202648/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version