Advertisement

عالمی کرکٹ میں نئے اے بی ڈی ویلیئرز کی آمد

جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسن نے آسٹریلیا کے خلاف صرف 83 گیندوں پر 174 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

جنوبی افریقہ میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پروٹیز بیٹر ہینرچ کلاسن نے آسٹریلیا کے خلاف 174 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر عالمی کرکٹ میں نئے اے بی ڈی ویلیئرز کی آمد کا اعلان کر دیا ہے۔

سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پروٹیز کے کوئنٹن ڈی کوک 45، رضا ہینڈرکس 28 اور ڈوسن 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 5 ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بیٹسمین ہینرچ کلاسن نے تجربہ کار ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر کینگروز کے بولرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر کی شراکت میں پروٹیز نے 222 رنز جوڑے۔

Advertisement

ہینرچ کلاسن نے ابتدائی 25 رنز کے لیے 24 گیندیں کھیلی، لیکن اگلی 58 گیندوں پر کلاسن کے بلے سے 150 رنز کا سیلاب اُمڈ آیا۔

ہینرچ کلاسن نے مجموعی طور پر 83 گیندوں کا سامنا کیا اور 174 رنز بنائے، جس میں 13 چوکے اور 13 ہی چھکے شامل تھے۔

دوسری جانب ڈیوڈ ملر نے 82 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے ہینرچ کلاسن کی دھواں دھار اننگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ نے یہ میچ 164 رنز سے جیت کر سیریز 2،2 سے برابر کر دی۔

Advertisement

ایشیا کپ 2023 کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/214923/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/214923/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version