ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نےشاہین شاہ آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’جس طرح ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا مایوسی ہے، لیکن اس سے سب کچھ ختم نہیں ہوگیا’۔
https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1702643953042882945?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1702643953042882945%7Ctwgr%5Ef444bab8e07f9149129268f544eb18d590eca11e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F340847-
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ کیا اور یہ مقابلہ کرنے کا جذبہ ختم نہیں ہونا چاہیے، ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ( ورلڈکپ) آنے والا ہے اور ہم اس کے لیے بہترین تیاری کریں گے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News