Advertisement

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج ہوگی

سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی، ان کے اہل خانہ، رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں شادی کے لیے شاہد آفریدی کے گھر کو سجایا گیا ہے اور ایک ویڈیو میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کو دیگر مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشا یا اقصیٰ آفریدی کی ہے۔

انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی اور ولیمے کے تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version