Advertisement

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ التوا کا شکار

قومی کرکٹرز کی ایشیا کپ میں مصروفیت کے باعث سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا ہے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیت کے باعث سینٹرل کنٹریکٹ پر بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے، افغانستان سیریز کے فوراً بعد  ایشیا کپ کے آغاز کی وجہ سے تمام کھلاڑی مصروف ہوگئے تھے جس کے باعث ان سے بات نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی توجہ ایشیا کپ کے میچز پر رکھنے کی وجہ سے اس معاملے کو بعد میں دیکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈعہدیداران کی افغانستان سیریز کے دوران ہمبنٹوٹا میں کھلاڑیوں سے کنٹریکٹس پر بات چیت ہوئی تھی البتہ یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے لیکن 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹس میں پی سی بی نے ایک ماہ کی توسیع کی تھی یہ توسیع نئے کنٹریکٹس کے آنے تک جاری رہے گی۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس، ویمن کرکٹ ٹیم اور ڈومیسٹک ویمن کنٹریکٹس کا اعلان کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version