Advertisement

نجی اسکول میں خواتین سے زیادتی کا مقدمہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

خواتین سے زیادتی کا مقدمہ

نجی اسکول میں خواتین سے زیادتی کا مقدمہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

عدالت نے اسٹیل ٹاؤن کے نجی اسکول میں پرنسپل کی جانب سے خواتین سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں اسٹیل ٹاون کے نجی اسکول میں پرنسپل کی جانب سے خواتین سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت میں پولیس نے گرفتاراسکول پرنسپل عرفان غفور کو عدالت پہنچا دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف دھمکانے، خواتین کی بے حرمتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، ملزم کے قبضے سے برآمد موبائل فون کی فارنسک بھی کروائی جائے گی۔

سرکاری وکیل نےعدالت میں انکشاف کیا کہ ملزم اکیلا نہیں ہے یہ پورا گروہ ہے، تفتیشی افسرنے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جج نے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ عرفان کون ہے؟ ملزم سے بیان لیا ہے یا نہیں؟ تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، مزید ڈیوائس بھی تحویل میں لینی ہیں، اب تک 45 سے زائد متاثرہ خواتین کا پتہ چلا ہے، ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔

Advertisement

سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ ایک گروہ ہے، ملزم سے تفتیش کے بعد مزید کارندے بھی گرفتار کرنے ہیں، ملزم کے برآمد موبائل فون کا فارنسک بھی کروانا ہے۔

عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/288360/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/288360/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
Next Article
Exit mobile version