Advertisement

ملزمہ سومیاعاصم کو رضوانہ کی طبی رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

ملزمہ سامیہ عاصم

ملزمہ سومیاعاصم کو رضوانہ کی طبی رپورٹس مہیا کرنےکی درخواست کاتفصیلی فیصلہ جاری

عدالت نے کم سن ملازمہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیاعاصم کو رضوانہ کی طبی رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیاعاصم کو رضوانہ کی طبی رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ رضوانہ کا ابتدائی طبہ معائنہ ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا میں ہوا، ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا نے جنرل ہسپتال لاہور میں رضوانہ کو بھیج دیا۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق کم سن بچی رضوانہ ابھی بھی زیرعلاج ہیں، رضوانہ کو سرگودھا اور لاہور کے ہسپتالوں میں لےجایاگیا، ٹرائل کورٹ نے دائرہ اختیار میں غلطی کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل سے قبل پینل کوڈ سیکشن 214 اے کے تحت ملزمہ سومیاعاصم کو گواہان کے بیانات اور متعلقہ دستاویزات مہیا کیے جائیں، پینل کوڈ سیکشن 242اے کے تحت رضوانہ کا بیان ملزمہ سومیاعاصم کو مہیا نہ کیا جائے۔

Advertisement

ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمہ سومیاعاصم کا حق ہے کہ انہیں کیس سے متعلق ہر دستاویز مہیاکیاجائے، پولیس نے نامکمل چالان جمع کروا دیا ہے جس میں سرگودھا اورلاہورکی طبی رپورٹس شامل ہے، رضوانہ کی سرگودھا اور لاہور کے اسپتالوں کی طبی رپورٹ ملزمہ سومیاعاصم کو مہیا کی جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/320957/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/320957/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version