Advertisement

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر نسیم شاہ کا رد عمل آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ 

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا اسکواڈ میں شامل نہ ہونا قومی ٹیم کے لیے دھچکا ہے، نسیم شاہ کی جگہ تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بعد ازاں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ پر قومی ٹیم کے اعلان کے بعد اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گا لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ان شااللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا، مداحوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں بھی اپنے اوورز پورے نہیں کیے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version