اداکارہ کریتی 50 ماڈلز کے سامنےکیو رو پڑیں؟

اداکارہ کریتی 50 ماڈلز کے سامنےکیو رو پڑیں؟
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینون نے اپنا ماضی کا ایک واقعہ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کریتی نے بتایا کہ ایک بار وہ 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹ پڑنے پر رو پڑی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو میں رو پڑی تھی، اُس کے بعد میں نے اُن کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے ابتدائی دور میں مجھے کوریوگرافر کی طرف سے تذلیل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایسی حالت میں سوچا کوئی پلان بی بھی ہونا چاہیے۔
کریتی سینن نے بتایا کہ جہاں فیشن شو تھا وہ کوئی فارم ہاؤس تھا، جہاں سینڈل گھاس میں پھنس رہی تھی۔
تاہم پہلے موقع پر ایسی گڑ بڑ پر کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے بدتمیزی سے ڈانٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں برداشت کرلیتی ہوں لیکن جب کوئی مجھ پر چیختا ہے تو میں رو پڑتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ پنی فلم ’می می‘ کےلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آسمان چھورہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/409752/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/409752/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

