Advertisement

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پر آگیا، بھارت ایشیا کپ جیت کر بھی دوسرے نمبر پر موجود 

ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے باوجود بھارت ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم رہا جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ 

گزشتہ روز بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا لیکن یہ فتح بھی بھارت کو پہلی پوزیشن پر نہیں پہنچاسکی تاہم پاکستان بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد بھی دوبارہ پہلی پوزیشن پر قابض ہوگیا۔

جنوبی افریقا نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد کینگروز پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلا گیا اور یوں پاکستان دوبارہ سے پہلی پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version