اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 کروڑ ڈالرز ریکارڈ

اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 کروڑ ڈالرز ریکارڈ
اگست 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 کے 77کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں اگست کا خسارہ 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم رہا ہے۔
اگست 2023 میں تجارتی خسارہ 1 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی کا تجارتی خسارہ 2 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
اگست 2023 کا اشیاء و خدمات کی تجارت کا خسارہ 2 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا تھا جبکہ جولائی 2023 میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 2 ارب 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 93 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک محدود رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کا خسارہ 2 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔
جولائی اور اگست 2023 کا تجارتی خسارہ 3 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا تھا جبکہ جولائی اگست 2022 کے دوران تجارت کو 6 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ ڈالر خسارہ درپیش رہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/446971/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/446971/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

