نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی ہنگو میں ہونے والے دھماکے کی شديد مذمت

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی ہنگو میں ہونے والے دھماکے کی شديد مذمت
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے ہنگو میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شديد مذمت کی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اورزخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب سیاسی رہنماؤں و دیگر نے مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہےکہ ہنگو کےعلاقے دوآبہ میں پولیس اسٹیشن کی مسجد میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/461058/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/461058/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

