Advertisement

ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں عماد وسیم کی شمولیت کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست اور حارث رؤف ، نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہونے کے باوجود آل راؤنڈر عماد وسیم کو نظر انداز کرنے پر شائقین کرکٹ ناراض دکھائی دیے۔

سینئر اسپورٹس صحافی اور اینکرپرسن سید یحییٰ حسینی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اب بھی وقت ہے عماد وسیم کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لینا چاہئے، کپتان بابراعظم نے سارے تجربے کرلئے اب حق دار کو اس کا حق دینے کا وقت ہے۔ ٹیم کی سلیکشن میں پسند ناپسند کے بجائے میرٹ پر فیصلے ہونے چاہئیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم او ڈی آئی کیریئر میں 55 میچز کھیل چکے ہیں جس میں 44 اننگز میں انکی بیٹنگ آئی اور انہوں نے 986 رنز بنائے جبکہ ان میچز میں انہوں نے 44 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کو نمبر 6پر کھلایا جائے تو بہت مدد ملے گی ٹیم کو کیونکہ وہ بہتر پاور ہٹنگ کرسکتا ہے جب کہ کچھ صارفین نے تو فہیم اشرف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور فہیم اشرف کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/Awais_Yarr/status/1698198061879619930?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1698198061879619930%7Ctwgr%5E5235be0c358a05f938851d0bb1c7cca87167ccd7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2536932%2F16

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version