جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی قیمتیں نیچے نہیں آسکتیں، وزیرتوانائی

جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی قیمتیں نیچے نہیں آسکتیں، وزیرتوانائی
وزیرتوانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی قیمتیں نیچے نہیں آسکتیں۔
اسلام آباد میں نگراں وزیراطلاعات اور وزیرتوانائی نے نیوزکانفرنس کی، محمد علی نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی ریٹ پر بجلی ملتی ہے، پیسکو، حیسکو، کیسکو، سیپکو اورٹیسکومیں زیادہ نقصانات ہوتے ہیں۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے بجلی چوری کرنےوالوں سے ریکوری کریں، جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی قیمتیں نیچے نہیں آسکتیں۔
نگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کےحوالے سے لوگوں کا احتجاج جائز ہے، ہرعلاقے میں مختلف نوعیت پر بجلی چوری ہوتی ہے، 589ارب روپے کی بجلی ہرسال چوری ہوتی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
نگراں وزیرتوانائی محمد علی نے کہا کہ چوری کی وجہ سےبل جمع کروانےوالوں کوزیادہ ریٹ دیاجاتاہے، ہمیں بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کرنا ہے، چوری میں ملوث افسران کی لسٹیں بن چکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/494066/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/494066/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

