میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ورلڈکپ کے لیے فٹ قرار دے دیا

حارث رؤف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب کرنے کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی جہاں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کو ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا ہوا تھا جس کے باعث وہ اپنے اوورز بھی پورے نہیں کرواپائے تھے۔ بعد ازاں انہیں سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے بھی 11 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News