فاطمہ فرڑو قتل کیس؛ گرفتارملزم پیر فیاض شاہ سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں پیش

خیرپور میں کم سن ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں گرفتار ملزم پیرفیاض شاہ حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بنچ کے سامنے پیش ہو گئے۔
خیرپور میں کم سن ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں گرفتار ملزم پیرفیاض شاہ حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بنچ کے سامنے پیش ہو گئے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ نے خیرپور میں رضاکارانہ طور پر پولیس کو گرفتاری دی ہے۔ فیاض شاہ کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس خارج کرکے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
فاطمہ قتل کیس میں گرفتار پیر فیاض شاہ کی سندھ ہائیکورٹ پیشی
براہ راست دیکھیں:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/571229/amp/#BOLNews #Fatima pic.twitter.com/DcItBSSi46Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) September 26, 2023
جسٹس محمود اے خان اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سماعت کی جبکہ پولیس نے فیاض شاہ کی عبوری ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کے لیے پیش کیا۔
یدرآباد: گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ نے فیاض شاہ کو فاطمہ فرڑو قتل کیس میں عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔ عدالت نے فاطمہ فرڑو کیس میں فیاض شاہ کی ضمانت میں توسیع نہیں کی۔
تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ فیاض شاہ کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کا مؤقف سننے کے بعد درخواست خارج کرتے ہوئے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل خیرپور، رانی پور کے پیرکی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی، مقدمہ میں مفرور ملزمہ حنا شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ پولیس کی مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے ملزمہ حنا شاہ نے خود کو قانون کے حوالے کیا ہے، ملزمہ کو وومین تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد ملزمہ کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کریں گے۔
ملزمہ حنا شاہ مرکزی ملزم اسد شاہ کی بیوی اور مقدمہ میں نامزد ہے، حنا شاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں چھاپے مارے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/571229/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/571229/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

