Advertisement

امریکہ کی تین بڑی کار ساز کمپنیوں کے ملازمین ہڑتال پر چلے گئے

امریکہ کی تین سب سے بڑی کار ساز کمپنیوں کے ملازمین نے غیر معمولی مربوط کارروائی کرتے ہوئے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکہ کی تین معروف کار ساز کمپنیوں کے 10 ہزار سے زائد کارکنوں نے نئے لیبر معاہدوں کی منظوری کے لیے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

اس ہڑتال سے جنرل موٹرز (جی ایم)، فورڈ اور اسٹیلانٹس کے پلانٹس پر کام مکمل طورپر بند ہو گیا ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملازمین کی جانب سے کام کی روک تھام سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور موٹر انڈسٹری کے ان بڑے اداروں کے لئے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ معاہدے کی میعاد جمعرات کو ختم ہونے کے بعد یو اے ڈبلیو کے صدر شان فین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اب یہ کمپنیوں پر منحصر ہے کہ وہ اس تنازعے کو حل کریں۔

Advertisement

شان فین نے کہا کہ اگر کمپنیاں کارکنوں کے مطالبات تسلیم کر لیتی ہیں تو یہ ہڑتال ختم کر دی جائے گی۔

ہڑتال کا آغاز کار ساز کمپنی جی ایم کے وینٹزویل، مسوری، درمیانے سائز کے ٹرک پلانٹ، مشی گن میں فورڈ کے برونکو پلانٹ اور اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں جیپ پلانٹ میں ہوا۔

یہ پلانٹس ڈیٹرائٹ تھری کی سب سے زیادہ منافع بخش گاڑیوں کی پیداوار کے لئے اہم ہیں۔

یو اے ڈبلیو کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ایک ہی وقت میں تینوں کمپنیوں کے خلاف ہڑتال کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

جمعرات کو ڈیڈ لائن قریب آنے کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے یو اے ڈبلیو کے صدر شان فین سے فون پر بات چیت کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، جبکہ صدر جو بائیڈن جمعے کے روز اپنے خطاب میں اس اقدام سے خطاب کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/582347/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/582347/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version