Advertisement

تائیوان نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلی آبدوز لانچ کر دی

تائیوان نے اپنی پہلی مقامی ساختہ آبدوز کی رونمائی کی ہے جس کا مقصد ممکنہ چینی حملے کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کرنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق صدر سائی انگ وین نے جمعرات کے روز بندرگاہی شہر کاؤشونگ میں مقامی ساختہ آبدوز کی رونمائی کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔

امریکی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ چین اگلے چند سالوں میں فوجی طور پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تائیوان خود کو خودمختار جزیرہ کہلاتا ہے، جسے چین ایک منحرف صوبہ سمجھتا ہے اور چین نے ایک دن دوبارہ تائیوان کو حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔

زیادہ تر مبصرین کا خیال ہے کہ چین جلد ہی جزیرے پر حملہ نہیں کرے گا، اور بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ پرامن اتحاد کا خواہاں ہے۔

Advertisement

لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے تائیوان کو باضابطہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے اور کسی بھی غیر ملکی حمایت کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

تائیوان کے جھنڈے میں لپٹی ہوئی آبدوز کے سامنے کھڑے ہو کر محترمہ تسائی نے کہا کہ تاریخ اس دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تائیوان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ آبدوز کے خیال کو پہلے ایک ناممکن کام سمجھا جاتا تھا لیکن ہم نے یہ کر دکھایا۔

تائیوان کے رہنماؤں کے لیے اپنی آبدوزوں کی تعمیر ایک طویل عرصے سے ایک اہم ترجیح رہی ہے، لیکن وزیر اعظم تسائی کے دور میں اس پروگرام میں تیزی آئی، جنہوں نے اپنے دور میں فوجی اخراجات کو تقریبا دوگنا کر دیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق 1.54 بلین ڈالر مالیت کی ڈیزل سے چلنے والی آبدوز کئی تجربات سے گزرے گی اور 2024 کے آخر تک بحریہ کو فراہم کردی جائے گی۔

اس آبدوز کو ایک افسانوی بڑی مچھلی کے نام پر ہائیکون کا نام دیا گیا ہے جو اڑ بھی سکتی ہے جو کلاسیکی چینی ادب میں ظاہر ہوتی ہے۔

Advertisement

ایک اور آبدوز تیاری کے مراحل میں ہے. تائیوان بالآخر 10 آبدوزوں کے بیڑے کو چلانے کا ارادہ رکھتا ہے – جس میں دو پرانی ڈچ ساختہ آبدوز بھی شامل ہیں جنہیں میزائلوں سے لیس کرنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/594043/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/594043/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version