Advertisement

ڈیوڈ وارنر کی بھارت کے خلاف میچ میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ

ڈیوڈ وارنر نے روی چندرن اشون کے خلاف دائیں ہاتھ کے بلے باز بن کر اپنے سوئپ شاٹ سے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اسپنرز کے خلاف اپنی سوئچ ہٹ کے لئے مشہور ہیں لیکن بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران روی چندرن ایشون کے خلاف انہوں نے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی اننگز کا آغاز بائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر کیا لیکن آسٹریلیا کی اننگز کے 13 ویں اوور کے دوران انہوں نے دائیں ہاتھ کے بلے باز کا موقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی اوپنر نے پہلی گیند کو ہلکے پھلکے انداز میں کھیلا لیکن اگلے موقع پر انہوں نے شاندار سویپ شاٹ حاصل کیا جو فائن لیگ باؤنڈری تک پہنچ گیا۔ اس شاٹ اور دائیں ہاتھ کے بلے باز بننے کے ان کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا.

بھارت نے اس میچ میں 399 رنز کے پہاڑ جیسا ٹوٹل بنایا تھا، ہدف کے تعاقب میں کینگروز کے 56 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔

بارش کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹنگ کے 11 اوورز ضائع ہوئے، جس کے بعد آسٹریلیا کو 33 اوورز میں 317 رنز کا ہدف ملا، مگر آسٹریلوی ٹیم 28.2 اوورز میں 217 رنز پا ڈھیر ہو گئی۔

بھارت نے یہ میچ 99 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

Advertisement

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/604059/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/604059/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version