پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ویرات کوہلی

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کھیلنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، اور پاکستان کی اصل اسٹرینتھ اس کے بولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں لہذا پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے ۔ یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے ۔
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ ان کی نظر میں بہتری کی کوئی ڈیفینیشن نہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہاں آکر سب کچھ حاصل کرلیا ، کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں بہتری لائیں اور اس سوچ کے ساتھ ہی پرفارمنس خود بخود آجاتی ہے جب کہ وہ کسی ایک میچ کا سوچ کر مخصوص پلان نہیں بناتے، یہی وجہ ہے کہ کارکردگی میں تسلسل موجود رہتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر بروز ہفتے کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News