Advertisement

واشنگٹن میں کیوبا کے سفارت خانے پر پیٹرول بم سے حملہ

واشنگٹن میں کیوبا کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

امریکی جریدے کے مطابق واشنگٹن میں ایڈمز مورگن سیکشن میں قائم کیوبا کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے دو عدد پیٹرول بم سے حملہ کیا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی امریکی خفیہ ادارے کے افسران سفارت خانے پہنچ گئے تھے اور حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے، انہوں نے لکھا کہ حملے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2020 کے بعد سے واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتی مشن پر یہ دوسرا پرتشدد حملہ ہے۔ اس سے قبل ایک شخص نے اسالٹ رائفل کا استعمال کرتے ہوئے سفارت خانے پر کئی گولیاں چلائیں تھی۔

Advertisement

کیوبا کی حکومت علیحدگی پسند مخالف گروہ کو اس حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے، جس کے بارے میں کیوبا نے بار بار امریکی حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/646857/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/646857/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version