اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی
بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی۔
اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اعلیٰ تعلیم سے متعلق بتایا کہ ان کی ڈگری ‘Creative and Life Writing’ میں تھی۔
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ اسائنمنٹ بنانا، انہیں جمع کروانا اور اب مقالہ جمع کروانے کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے 5 یونیورسٹیز میں اپلائی کیا تھا، ایک نے مجھے مسترد کیا لیکن میری پہلی ترجیح جو یونیورسٹی تھی وہاں مجھے داخلہ مل گیا۔
واضح رہے اداکارہ کی پوست پر ان کے شوہر و اداکار اکشے کمار کے دلچسپ سوال نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اکشے کمار نے ٹوئنکل پر فخر کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی پوچھا کہ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ تم گھر کب واپس آرہی ہو؟
تاہم اداکارہ نے سوال کا جواب تو نہیں دیا لیکن اپنی روئٹین بتائی کہ کس طرح انہیں دوسرے ملک میں سیٹ ہونے میں وقت لگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/658713/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/658713/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

