قومی ٹیم کے لیے بری خبر؛ نسیم شاہ کے بعد ایک اور فاسٹ بولر بھی انجرڈ

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ان فٹ ہوکر ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد ایک اور نوجوان فاسٹ بولر بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطان کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا کہنی کا آپریشن کروایا ہے۔
آپریشن کے بعد ملتان سلطان کے فاسٹ بولر احسان اللہ چند ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں اور ممکنہ طورپر وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سےمرض بگڑ گیا، انگلینڈ کےڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News