ایشیا کپ: پاک سری لنکا میچ میں بارش ہوئی تو کونسی ٹیم فائنل کھیلے گی؟

کولمبو میں جاری ایشیا کپ میں کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم مقابلہ ہونے جارہا ہے جو سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی اور یوں پاکستان کے بھی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کل سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔
تاہم کسی بھی صورت میچ مکمل نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس دیے گئے تو ایسی صورت میں پاکستان کے لیے مشکل پیدا ہوسکتی ہے کیوں کہ بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ انتہائی ناقص ہے، دوسری جانب سری لنکا کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے اور اس وقت دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔
لیکن پاکستانی شائقین سمیت قومی ٹیم پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ یہ میچ بھی کولمبو میں ہونا ہے جہاں 14 ستمبر کو بارش کے 86 فیصد امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News