Advertisement

کتابوں کی عدم دستیابی؛ سندھ کےسرکاری اسکولوں میں لاکھوں بچوں کاتعلیمی سال ضائع ہونےکا خدشہ

کتابوں کی عدم دستیابی؛ سندھ کےسرکاری اسکولوں میں لاکھوں بچوں کاتعلیمی سال ضائع ہونےکا خدشہ

پندرہ سال سندھ میں مسلسل حکومت کرنے والی حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے۔ سندھ کے لاکھوں بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے بھاری بجٹ کے باوجود تعلیمی نظام میں بہتری نہ آسکی۔ سندھ میں سرکاری اسکول کے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ تعلیمی سال کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے تاحال بچوں کو کتابیں نہ مل سکیں۔

ذرائع کے مطابق 70 فیصد طلبہ کو ابھی تک کتابیں نہ مل سکی۔ متعدد ڈی ای او کی جانب سے ڈائریکٹر اسکول کو خط بھی ارسال کر دیے ہیں۔ کتب کی عدم ستیابی کی وجہ سے اسکول میں طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی ٹیچرز کو زبانی ہدایت کی ہے کہ بچے بازار سے کتابیں خریدیں۔ جبکہ بازار میں بھی سندھ ٹیکسٹ بک کی متعدد کتب دستیاب نہیں۔ کتابوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/708640/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/708640/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version