Advertisement

لیبیا، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہزاروں لاپتہ

لیبیا کے ساحلی شہر درنا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر درنا میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں دو ڈیم ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب کے بعد تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

لیبیا کے بحیرہ روم کے شہر میں طوفان کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں مزید 10 ہزار 100 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) لیبیا کی سیکرٹری جنرل میری الدریس نے کہا کہ بحیرہ روم کے اس شہر میں مزید 10 ہزار 100 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل صحت کے حکام نے درنا میں ہلاکتوں کی تعداد 5500 بتائی تھی۔ اس طوفان سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی تقریبا 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement

درنا کے میئر عبدالمنیم الغیثی کا کہنا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے علاقوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے متاثرین کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات دیرنا میں سیلاب نے پورے کے پورے خاندانوں کو بہا دیا اور تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا جو 2011 میں طویل عرصے سے حکمران آمر معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد سے تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔

زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ چند سیکنڈوں کے اندر ہی پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی انہوں نے مزید بتایا کہ وہ رات گئے اپنی ماں کے ساتھ بہہ گیا تھا، جس کے بعد وہ دونوں نیچے ایک خالی عمارت میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/716577/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/716577/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version