Advertisement

امریکی سینیٹر پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد، گھر سے لاکھوں ڈٓالر برآمد

امریکہ کے سینیٹر باب میننڈیز اور ان کی اہلیہ پر مصر کو فائدہ پہنچانے کے لیے رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق معروف سینیٹر باب میننڈیز اور ان کی اہلیہ پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ان کے گھر سے لاکھوں ڈٓالر کی قیمتی اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

امریکی استغاثہ نے ان دونوں پر مصر کے فائدے کے لیے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طاقت کو استعمال کرنے سمیت متعدد بدعنوان اقدامات کے لیے رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مین ہیٹن میں امریکی اٹارنی آفس نے باب میننڈیز اور ان کی اہلیہ نادین پر نیو جرسی کے تین تاجروں کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں سیکڑوں ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ان رشوتوں میں نقد رقم، سونا، گھر کے رہن کی ادائیگی، کم تنخواہ کی نوکری کا معاوضہ، لگژری گاڑی اور دیگر قیمتی چیزیں شامل ہیں۔

Advertisement

استغاثہ کا کہنا ہے کہ جوڑے کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر سونے کی سلاخیں اور چار لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد برآمد ہوئے۔

میننڈیز اور ان کی اہلیہ پر تین تین مجرمانہ الزامات ہیں: رشوت خوری کی سازش، ایماندارانہ خدمات میں دھوکہ دہی کی سازش اور سرکاری حق کے میں بھتہ خوری کی سازش شامل ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میننڈیز کی اہلیہ کے وکیل نے فوری طور پر کیس کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے 69 سالہ سربراہ باب میننڈیز پر اس سے قبل نیو جرسی میں نجی پروازیں، انتخابی مہم میں چندہ اور دیگر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/718228/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/718228/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version