Advertisement

ایف آئی اے اورامیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

ایف آئی اے، امیگریشن

ایف آئی اے اورامیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ انٹرپول کے ریڈ نوٹسسز کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار ملزمان میں حبیب الرحمان اور صہیب امجد شامل ہیں، ملزم حبیب الرحمان نے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ  ملزم صہیب امجد کو دبئی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم حبیب الرحمان سیالکوٹ پولیس جبکہ ملزم صہیب امجد منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

Advertisement

انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/726286/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/726286/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version