Advertisement

کورونا ویکسین کی مد میں جنوبی افریقہ سے ادویہ ساز کمپنیوں نے زائد رقم اینٹھ لی

جنوبی افریقہ میں کورونا ویکسین کے لیے ادویہ ساز اداروں نے دیگر ملکوں کی بہ نسبت زیادہ رقم وصول کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مشہور دوا ساز کمپنی جے اینڈ جے اور فائزر نے جنوبی افریقہ سے کووڈ ویکسین کی خوراکوں کے لیے دیگر ممالک کی بہ نسبت 15 سے 33 فیصد زیادہ رقم وصول کی۔

تفصیلات جاری کرنے کے لیے لابنگ کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم کے مطابق بڑی دوا ساز کمپنیوں نے جنوبی افریقہ کو غیر منصفانہ معاہدوں پر دستخط کرنے پر مجبور کیا جس کی وجہ سے ملک کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کووڈ 19 ویکسین کے لیے زیادہ ادائیگی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

یہ تفصیلات منگل کے روز صحت عامہ میں عدم مساوات کے خلاف مہم چلانے والی جنوبی افریقی این جی او ہیلتھ جسٹس انیشی ایٹو (ایچ جے آئی) کے ایک تجزیے میں سامنے آئیں جب اس نے گزشتہ ماہ حکومت سے اپنے معاہدوں کو جاری کرنے کے لیے عدالت میں درخواست حاصل کی تھی۔

دوا ساز کمپنیوں اور حکومت کے درمیان ویکسین کے معاہدوں کے مطابق وبا کے عروج کے دوران جانسن اینڈ جانسن (جے اینڈ جے) نے جنوبی افریقہ سے یورپی یونین کے مقابلے میں اپنی کوویڈ ویکسین کی فی خوراک 15 فیصد زیادہ وصول کی جبکہ فائزر بائیو این ٹیک نے جنوبی افریقہ سے مبینہ طور پر افریقی یونین سے 33 فیصد زیادہ وصول کیا۔

Advertisement

ایچ جے آئی کی ڈائریکٹر فاطمہ حسن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سادہ الفاظ میں بگ فارما نے جنوبی افریقہ کو ان حالات میں دھکیل دیا۔ ایک مہلک وبائی مرض کے دوران، جب نایاب ویکسین صرف امیر ترین ممالک کو جا رہی تھی تو کمپنیوں نے ہماری مایوسی کا فائدہ اٹھایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/749131/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/749131/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version