Advertisement

آسٹریلیا، اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے شخص پر بھاری جرمانہ عائد

آسٹریلیا میں ایک شخص کو پولیس کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ اس نے اپنے اغوا کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے وولونگونگ سے تعلق رکھنے والے شخص پال ایرا نے نئے سال کی شام اپنے ساتھی کے بجائے کسی اور خاتون کے ساتھ گزارنے کی منصوبہ بندی کے لیے خود کے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

عدالت نے 35 سالہ شخص کو حکم دیا کہ وہ این ایس ڈبلیو پولیس کو ان کے تفتیشی کام کے لیے 16,218 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ ادا کرے۔

31 دسمبر 2022 کو ایرا نے اپنے ساتھی کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے اغوا کاروں نے اغوا کر لیا ہے اور وہ اسے صبح تک رہا کریں گے۔

اس کے بعد اس کے ساتھی نے لیک ایلاورا ضلع کی پولیس سے رابطہ کیا، جس نے اگلی صبح ایرا کو اپنے آبائی شہر داپٹو میں اپنی وین میں پایا۔

Advertisement

مقامی میڈیا کے مطابق ایرا کے اغوا کے دعوے کی تحقیقات کے لیے افسران نے 200 گھنٹے سے زائد پولیس کام کیا جس میں سے 16 ہزار 218 ڈالر تنخواہوں اور فون ریکارڈ حاصل کرنے پر خرچ کیے گئے۔

مقامی اخبار ایلاورا اسٹار کے مطابق ایرا نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ انہیں مشرق وسطیٰ کے نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے اغوا کیا اور بعد میں چھوڑ دیا۔

اس کے بعد جنوری میں انہیں گرفتار کیا گیا اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کسی دوسرے شخص کے خلاف تحقیقات کے ارادے سے جھوٹا الزام لگایا، جس میں سات سال قید کی سزا ہے۔

ایرا نے جیل کی سزا سے گریز کیا لیکن انہیں تین سال کے لئے کمیونٹی

اصلاح کا حکم جاری کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ 350 گھنٹے کی کمیونٹی سروس کے ساتھ ساتھ پولیس کو معاوضہ بھی دیں۔

آسٹریلوی اخبار کے مطابق مجسٹریٹ مائیکل اونگ نے ایرا کے اس اقدام کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/750822/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/750822/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version