Advertisement

ہنگو؛ پولیس اسٹیشن کی مسجدمیں خود کش دھماکا، پانچ افراد شہید

ہنگو

ہنگو؛ پولیس اسٹیشن کی مسجدمیں خود کش دھماکا، پانچ افراد شہید

ہنگو کےعلاقے دوآبہ میں پولیس اسٹیشن کی مسجد میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں دوآبہ میں پولیس اسٹیشن میں موجود مسجد میں خود کش دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔

ھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق باقی افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیک اپ سپورٹ کے لیے 2 ایمبولینسز کوہاٹ سے بھی روانہ کیا گئیں ہیں، ریسکیو1122 کی میڈیکل و دیگر ٹیمیں بھی روانہ کی گئیں۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اورریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے متعلقہ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے اورہنگو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

محمداعظم خان نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کو فوری ہنگو پہنچنےکی ہدایت بھی کی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے ہنگومیں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/788060/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/788060/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version