Advertisement

یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز، فرزانہ راجہ کیخلاف نیب ریفرنسزکاریکارڈعدالت میں جمع

احتساب عدالت

یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز، فرزانہ راجہ کیخلاف نیب ریفرنسزکاریکارڈعدالت میں جمع

جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد میں نیب ترمیم کالعدم ہونے پر نیب حکام کی جانب سے ریفرنسز کا ریکارڑ متعلقہ احتساب عدالت میں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف یونیورسل سروسز فنڈز میں کرپشن کا ریفرنس ریکارڈ احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروایا گیا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پلانٹ ریفرنس کا ریکارڈ احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروا دیا گیا۔ عبد علی نامی شہری کا ریفرنس ریکارڈ احتساب عدالت نمبر 1 میں جمع کروایا۔

عمران محسن نامی شہری کے خلاف ریفرنس کا ریکارڈ احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروا دیا گیا، عدالتی عملہ کے جانب سے جمع کروائے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ادھر فرزانہ راجہ اور دیگر کے خلاف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 540ملین کی مبینہ خردبرد کا ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا۔

Advertisement

تفتیشی افسر کی جانب سے فرزانہ راجہ کے خلاف دائر ریفرنس کا ریکارڈ احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروایا گیا۔

آل پاکستان پراجیکٹ کے مالک آدم آمین چوہدری کے خلاف سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کا ریفرنس کا ریکارڈ تفتیشی افسر نے احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروایا۔

سابق وزیر اعظم راجہ ہرویز اشرف کے خلاف نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروا دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/792671/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/792671/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version