Advertisement

نگورنو کاراباخ کے باغیوں کا فوجیوں کے انخلاء کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

نگورنو کاراباخ کے باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کے انخلاء کے لیے آذربائیجان سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں نے آج کہا ہے کہ وہ آذربائیجان کی جانب سے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد متنازع علاقے سے اپنی افواج کے انخلا پر بات چیت کر رہے ہیں۔

علیحدگی پسندوں نے ایک بیان میں کہا کہ روسی امن دستوں کی سرپرستی میں آذربائیجان کی طرف سے فوجیوں کے انخلا کے عمل کو منظم کرنے اور فوجی جارحیت سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت جاری ہے۔

علیحدگی پسندوں اور آذربائیجان کے حکام نے جمعرات کے روز روس کی ثالثی میں دوبارہ انضمام مذاکرات کا ابتدائی دور منعقد کیا جو جلد ہی دوبارہ ملاقات کے معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

علیحدگی پسندوں نے جنگ بندی کے معاہدے کے حصے کے طور پر ہتھیار ڈالنے کا وعدہ کیا ہے جس کا مقصد نسلی طور پر آرمینیائی علاقے میں آذربائیجان کے ایک روزہ حملے کو ختم کرنا ہے۔

Advertisement

ایک اندازے کے مطابق اس علاقے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد بجلی اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ آرمینیا جانے والی خطے کی واحد سڑک کو دوبارہ کھول دے تاکہ رسد اور لوگ اندر اور باہر جا سکیں۔

علیحدگی پسندوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نگورنو کاراباخ میں شہریوں کے داخلے اور نکلنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/793119/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/793119/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version