Advertisement

پرویزالٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی تفصیلات منظرِ عام پر

پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

پرویزالٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی کاپی اورتفصیلات سامنے آگئی جس کے مطابق لاہورڈولپمینٹ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 کے نام سے پروجیکٹ لانچ کیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق مارچ 2021 میں بین الاقوامی کمپنی کو کنسلٹنٹ مقرر کیا، کمپنی نے رپورٹ دسمبر 2022 میں مکمل کر کے لاہور ڈویلپمینٹ اتھارٹی کو جمع کروائی۔ ماسٹر پلان کی رپورٹ سٹیج نمبر 5/6 کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری منظوری دی گئی۔

ایف آئی آر متن میں کہا گیا کہ رپورٹ میں موضع کوٹلی رائے ابوبکر کا زکر موجود نہیں تھا، اس موضع میں پرویز الہٰی،مونس الہٰی،راسخ الہٰی کی خریدکردہ 300 ایکٹر زمین انکی کمپنیوں کی پہلے سے موجود تھی، پرویز الہٰی نے وزیراعلی پنجاب ہوتے ہوئے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ پرویزالہٰی نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے عامر احمد خان سے ملکر پراجیکٹ میں تبدیلی کی، تبدیلی سے موضع رائے ابوبکر کو غیر قانونی طور پر منصوبے کا حصہ بنایا گیا، منصوبے میں تںدیلی سے کوٹلی رائے ابوبکر کی خرید کردہ زمین کی مالیت میں کئی سوگناہ اضافہ ہوا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق پرویزالہٰی اور ڈی جی ایل ڈی اے نے جعل سازی کی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، مقدمے میں پرویزالہٰی، مونس الٰہی سمیت انکے خاندان کے کئی افراد شامل، مقدمے میں راسخ الہٰی، زاہرہ علی الہیٰ، قیصرا الہٰی اور ڈی جی ایل ڈی اے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/794460/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/794460/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version