ریاست کو پتہ ہےکہ کون دہشتگردی کررہا ہے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کرینگے، سرفرازبگٹی

ریاست کو پتہ ہےکہ کون دہشتگردی کررہا ہے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کرینگے، سرفرازبگٹی
نگراں وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ریاست کو پتہ ہےکہ کون دہشت گردی کررہا ہے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے۔
کوئٹہ میں نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورہیڈ کوارٹرز میں سانحہ مستونگ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، پاک فوج نے مستونگ دھماکے میں زخمیوں کے علاج کا اعلان کیا ہے۔
ہر جگہ پر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں، سر فراز بگٹی
براہ راست دیکھیں:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/807441/amp/#BOLNews #MustangBlast pic.twitter.com/h2pG3wiqLa— BOL Network (@BOLNETWORK) September 30, 2023
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر دہشتگرد سرگرم ہورہے ہیں، ریاست کو پتہ ہے کہ کون دہشتگردی کررہا ہے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کرینگے، معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کرنا فسادیوں کا کام ہے،
نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبلوں سے نکال کر مارینگے، دہشتگردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، پاکستانیوں کا مزید خون بہانے نہیں دینگے، 55 افراد دھماکے میں شہید ہوئے، ان تمام واقعات کے پیچھے را ملوث ہے،
سرفراز بگٹی نے مذید کہا کہ ان تمام دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرینگے، بلوچستان میں میلاد نبیﷺ کے جلوس میں یہ پہلا حملہ ہے، ہر جگہ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/807441/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/807441/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News