Advertisement

وقار یونس بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ سے مایوس

وقار یونس بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ سے مایوس

وقار یونس بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ سے مایوس

سابق کپتان وقار یونس نے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بولرز کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کپتان نے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کو چھکا رسید کردیا جس کے بعد شاہین آفریدی جیسے اپنی لائن اور لینتھ ہی بھول گئے اور وہ جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

شاہین کے بولنگ پارٹنر نسیم شاہ نے جارحانہ بولنگ کی لیکن شاہین خود معمول کی فارم سے بہت دور دکھائی دیے۔

شاہین آفریدی کو دوسرے اوور میں شبھمن گل نے لگاتار تین چوکے لگائے اور اگلے اوور میں ایک مرتبہ پھر شبھمن گل نے دوبارہ تین چوکے لگادیے جس کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر اپنے پہلے تین اوورز میں 31 رنز دیے۔

سابق کپتان وقار یونس نے شاہین آفریدی کے ابتدائی اسپیل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر نے نئی گیند پر بہت زیادہ کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کسی بھی بولر نے شارٹ گیند اور باؤنسر کرنے کی کوشش نہیں کی، اگر آپ ٹھیک طرح سے گیند بازی کرتے تو مخالف بلے بازوں کو پریشان کردیتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی اگرچہ انہوں نے شاندار 10 اوورز کروائے تھے لیکن وہ اس میں بھی آف کلر دکھائی دیے اور آج تو انہیں بہت آسانی سے باؤنڈریز لگیں۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 79 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/811782/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/811782/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version