Advertisement

سابق میونسپل کمشنرحیدرآباد کا 11 کروڑروپےکےبل غیرقانونی طورپرپاس کرنےکا انکشاف

اینٹی کرپیشن سندھ

سابق میونسپل کمشنرحیدرآباد کا 11 کروڑروپےکےبل غیرقانونی طورپرپاس کرنےکا انکشاف

سابق میونسپل کمشنرحیدرآباد شاہد علی کا دوران معطلی 11 کروڑ روپے کے بل غیر قانونی طور پر پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے بعد اینٹی کرپشن نے بھی صوبائی اداروں میں کرپشن کی تحقیقات کا ریکار ڈ کھول لیا۔

حیدرآباد میں اینٹی کرپشن میں میونسپل کارپوریشن میں بڑی کرپشن کی اعلی سطحی تحقیقات جاری ہیں، سابق میونسپل کمشنر شاہد علی کا دوران معطلی 11 کروڑ روپے کے بل غیر قانونی طور پر پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے موجودہ میونسپل کمشنرانیس دستی سے ٹھیکیداروں کا ریکار ڈ طلب کرلیا اورسابق مئیر اور سابق میونسپل کمشنر کو 27 ستمبر کو 5 ماہ کے ریکار ڈ سمیت اینٹی کرپشن میں طلب کرلیا گیا۔

Advertisement

 ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سابق مئیر طیب حسین نے شاہد علی کہ غیر قانونی پاس بلز کو منظور کیا تھا، سابق میونسپل کمشنر شاہد علی نے ٹھیکیداروں کے تقریبا 11 کروڑ روپے کے بلز معطلی میں منظور کیے تھے۔

ذرائع اینٹی کرپشن نے یہ بھی بتایا کہ 3 ماہ معطلی کے باوجود سابق میونسپل کمشنر شاہد علی اختیارات کا ناجائز استعمال جاری رکھا تھا۔

انیس دستی میونسپل کمشنرکا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کا لیٹرملا ہے اکاؤنٹ ریکار ڈ کل پیش کریں گے، اینٹی کرپشن نے سابق مئیر اور سابق میونسپل کمشنر کا ریکار ڈ طلب کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/822711/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/822711/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version