Advertisement

جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کی تقریر میں خلل ڈالنے پر اسرائیلی سفیر کو باہر نکال دیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر کی تقریر کے دوران خلل ڈالنے پر اسرائیلی سفیر کو باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی سفیر نے ایرانی صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا جس پر انہیں اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک اسرائیل کے سفیر جلعاد اردان ان کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

اسرائیل کے سفیر جلعاد اردان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر بلند آواز میں شور شرابا کیا اور ایران مخالف پوسٹر لہرایا، جس پر اجلاس کے اراکین کی توجہ ان کی جانب مرکوز ہو گئی۔

اجلاس کے منتظمین نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر سیکیوریٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا جنہوں نے اسرائیلی سفیر کو اپنی حراست میں لے لیا اور انہیں فوری طور پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے باہر نکال دیا۔

Advertisement

اس دوران ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی سفیر کے شور شرابے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی تقریر کو جاری رکھا۔

سیکیوریٹی اہلکاروں کی اسرائیلی سفیر کو اجلاس سے باہر نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/880013/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/880013/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version