بھارت کا مکروہ چہرہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی دکھا دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت منی لانڈرنگ قوانین اپنے ناقدرین کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت منی لانڈرنگ کے عالمی نگران ادارے کی سفارشات کو سول سوسائٹی کے گروپوں کو بند کرنے اور کارکنوں اور ناقدین کو دبانے کے لیے ایک ظالمانہ ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا میں حکومت کے ناقدین طویل عرصے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست انتظامیہ کے تحت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کرتے رہے ہیں۔
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کا بھارت غلط استعمال کرتے ہوئے غیر منافع بخش شعبے کو دبانے کے لیے سخت قوانین بنا رہا ہے اور تنظیموں کو فنڈنگ سے روکا جا رہا ہے۔
39 ممالک پر مشتمل ایف اے ٹی ایف، جس کا بھارت 2010 سے رکن ہے، کو عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انسانی حقوق کے گروپوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے.
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی آڑ میں بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کو سخت کیا ہے جن کا ناقدین کو نشانہ بنانے اور خاموش کرانے کے لیے باقاعدگی سے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں بھارت نے 20,600 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں.
2020 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد اپنا بھارتی آپریشن معطل کرنا پڑا تھا۔
بھارتی حکومت نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر ‘غیر قانونی طریقوں’ کا الزام عائد کیا جس میں ایمنسٹی برطانیہ سے ‘بڑی مقدار میں رقم’ بھارت منتقل کی گئی۔
بھارت کے کئی نامور صحافی بھی شکایت کرتے ہیں بھارتی حکومت کے اس اقدام سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/889335/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/889335/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

