’ہمیں ورلڈکپ میں ذلیل نہیں ہونا‘ شائقین کا حسن علی سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

سوشل میڈیا صارف نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشد اقبال کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اس کی بولنگ دیکھو ایکسٹرا باؤنس، مشکل سے ہی کوئی بری گیند کراتا ہے اور بیٹرز کو رنز بنانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے جب کہ دوسری جانب حسن علی ہے جو بولنگ پر آتا ہی سامنے والے بلےباز کو سیٹ کرنے کے لیے ہے۔
No doute Arshad is very good bowler,
Lekin main kyu retirement dai don main tuh just 29 saal ka young ladka hon 😢 https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/904688/amp/— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) September 17, 2023
صارف نے فاسٹ بولر سے ریٹائر ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک اور ورلڈکپ میں ذلیل نہیں ہونا، برائے مہربانی حسن علی وائٹ بال کرکٹ سے رہٹائرمنٹ لے لیں۔
سوشل میڈیا صارف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارشد ایک بہترین بولر ہے لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دے دوں میں تو صرف 29 سال کا جوان لڑکا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

