Advertisement

ایکس تک رسائی کے لیے صارفین کو ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے، ایلون مسک

ایلون مسک نے تجویز دی ہے کہ ایکس جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا کے تمام صارفین کو پلیٹ فارم تک رسائی کے لئے ادائیگی کرنا پڑسکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت میں ارب پتی ایلون مسک نے کہا کہ بوٹس کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ایکس کے استعمال کے لیے ادائیگی کا نظام ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ نے کہا کہ ہم سسٹم کے استعمال کے لئے ایک چھوٹی ماہانہ ادائیگی کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے مزید تفصیلات کے لیے ایکس سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک کمپنی کی جانب سے کوئی بیان موصول نہیں ہوا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ محض ایلون مسک کا ایک تبصرہ تھا، یا مضبوط منصوبوں کا اشارہ تھا جن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایلون مسک طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ان کا حل تصدیق کے لئے چارج کرنا ہے۔

گزشتہ سال ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد سے انہوں نے صارفین کو ایک بہتر سروس کے لئے ادائیگی کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی ہے ، جسے اب ایکس پریمیم کہا جاتا ہے۔

یہ ادائیگی کرنے والے صارفین کو زیادہ خصوصیات دے کر کیا گیا ہے ، جیسے لمبی پوسٹس اور پلیٹ فارم پر زیادہ نمائش کی سہولیات شامل ہیں۔

تاہم عام صارفین فی الحال مفت میں ایکس استعمال کرسکتے ہیں۔

اگرچہ صارفین کو چارج کرنے میں کمپنی کے لئے واضح مالی مفاد موجود ہے لیکن ایلون مسک نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کو اس سروس کے لئے ادائیگی کرنے کا مقصد بوٹس سے نمٹنا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ایک بوٹ کی قیمت ایک پیسے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے لیکن اگر کسی کو کچھ ڈالر یا کچھ معمولی رقم بھی ادا کرنی پڑے، تو بوٹس کی مؤثر قیمت بہت زیادہ ہے.

Advertisement

ایکس پریمیم کی فی الحال امریکہ میں ماہانہ قیمت 8 ڈالر ہے۔ قیمت اس بات پر منحصر ہے کہ صارف کس ملک میں ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ اب صارفین کے لیے سستے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/922296/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/922296/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version