Advertisement

محمد رضوان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی محمد رضوان کے بی بی ایل کے ڈرافٹ سے دستبردار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کو پلاٹینیم کیٹیگری کے لیے منتخب کرنا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان کے علاوہ ایک اور وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن بھی ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور انہیں بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔

دونوں بلے بازوں کی جانب سے اب تک دستبرداری کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم نکولس پورن یو اے ای میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ کررکھا ہے جو اسی دن شروع ہونے جارہی ہے جس دن بگ بیش لیگ کا آغاز ہوگا جب کہ محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کا اوورسیز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہو گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version