Advertisement

ملائیشیا، نائب وزیراعظم کے خلاف کروڑوں ڈالر کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا گیا

ملائیشیا کے نائب وزیراعظم کے خلاف کروڑوں ڈالر کی کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی کے خلاف ایک فاؤنڈیشن کو دھوکہ دینے کے الزام میں کروڑوں ڈالر کی کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔

استغاثہ کی درخواست پر کیا گیا فیصلہ، جس سے بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے عزم پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی کو 47 الزامات کا سامنا تھا جن میں اعتماد کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے متعدد الزامات شامل تھے جن کا تعلق غربت کے خاتمے کے لیے قائم کردہ خیراتی ادارے یاسان اکالبودی میں 27 ملین ڈالر کے فنڈز کے غلط استعمال سے تھا۔

ملائیشین اخبار نے خبر دی ہے کہ جج کولن لارنس سیکورہ نے پیر کے روز زاہد کو بری کرنے پر رضامندی ظاہر کی جب استغاثہ نے کہا کہ اسے اس معاملے کو دیکھنے کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

زاہد نے کہا کہ میں اور میرا خاندان شکر گزار ہیں کہ عدالت نے مجھے تمام 47 الزامات سے بری کر دیا ہے۔

وکیل دفاع نے مکمل بریت کا مطالبہ کیا تھا اور زاہد کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی پر 2018 میں بدعنوانی کا الزام اس وقت عائد کیا گیا تھا جب 60 سال میں پہلی بار یونائیٹڈ ملائی نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) نے بدعنوانی اور ون ایم ڈی بی اسٹیٹ فنڈ میں اربوں ڈالر کے اسکینڈل پر بڑے پیمانے پر غصے کی وجہ سے اقتدار کھو دیا تھا۔

نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں انور ابراہیم کا اتحاد مکمل اکثریت سے محروم رہا اور اس نے حکومت بنانے کے لیے یو ایم این او اور کئی دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا۔

انور کے پاکتان ہراپان اتحاد نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر مہم چلائی تھی اور زاہد کی رہائی سے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق سمیت دیگر اہم سیاست دانوں کے خلاف مقدمات کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

نجیب اس وقت ون ایم ڈی بی سے منسلک کیس میں 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور انہیں ون ایم ڈی بی کے متعدد دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔

Advertisement

اصلاح پسند سابق قانون ساز اور سول سوسائٹی کی ممتاز رکن ماریہ چن عبداللہ نے اس فیصلے کو جہوریت کے لئے افسوسناک دن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور استغاثہ سے مکمل وضاحت پر زور دیا کہ وہ مقدمہ کیوں ختم کرنا چاہتا ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/958078/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/958078/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version