سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظورکر لیا گیا۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کواڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس پیش کیا گیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویزالٰہی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے طبی معائنے کی ہدایت کردی جس کے بعد اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے چوہدری پرویز الہی کو حراست میں لے لیا۔
Advertisementچوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات
براہ راست دیکھیں:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/963084/amp/ #BOLNews #PervaizElahi pic.twitter.com/Dm9l1t7jCZ— BOL Network (@BOLNETWORK) September 16, 2023
پرویز الہی کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے وقع پرمیڈیا کے داخلے پر پابندی عائدکی گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں کو اندر آنے سے روک دیا گیا۔
جوڈیشل کمپلیکس حکام صحافیوں کوبتانے سے قاصررہی کہ کس نے کیوں پابندی لگائی؟ پولیس حکام نے کہا کہ اوپر سے آرڈر ہے کسی کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی تفصیلات بھی پڑھیں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/963084/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/963084/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News